4 نومبر، 2017، 8:29 PM

ایران نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کردیا

ایران نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری کے ایران کے خلاف الزامات کو مضحکہ خیزاور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی وزير اعظم کا دوسرے ملک میں مستعفی ہونا اور ایران کے خلاف بیان صادر کرنا خطے میں نئی امریکی، سعودی اور اسرائیلی سازش کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری کے ایران کے خلاف الزامات کو مضحکہ خیزاور بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی وزير اعظم کا دوسرے ملک میں مستعفی ہونا اور ایران کے خلاف بیان صادر کرنا  خطے میں نئی امریکی، سعودی اور اسرائیلی سازش کا مظہر ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ہم آج علاقہ میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن امریکی اتحادی خطے میں ایک نئی سازش  اور کشیدگي  پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور لبنانی وزير اعظم سعد حریری کا دوسرے ملک میں اچانک استعفی اور اس کے ساتھ  ایران و حزب اللہ کے خلاف بے بنیاد الزام اس سازش کا مظہر ہے۔

News ID 1876433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha